اسرائیلی فوج نے لبنان کے سرحدی گاؤں میں پمفلٹس گرا کر مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا

بیروت۔16ستمبر (اے پی پی):اسرائیل نے لبنان کے سرحدی گائوں میں علاقہ خالی کرنے کے لیے انتباہی پمفلٹ گرائے ہیں ۔ اردو نیوز کے مطابق لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے جنوبی سرحدی گاؤں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے وازانی اور قرب و جوار میں پمفلٹس گرا کر رہائشیوں کوعلاقہ خالی کرنے کا انتباہ دیا ہے۔ وازانی کے میئر احمد المحمد نے اے ایف پی کو ان …

بیروت۔16ستمبر (اے پی پی):اسرائیل نے لبنان کے سرحدی گائوں میں علاقہ خالی کرنے کے لیے انتباہی پمفلٹ گرائے ہیں ۔ اردو نیوز کے مطابق لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے جنوبی سرحدی گاؤں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے وازانی اور قرب و جوار میں پمفلٹس گرا کر رہائشیوں کوعلاقہ خالی کرنے کا انتباہ دیا ہے۔

وازانی کے میئر احمد المحمد نے اے ایف پی کو ان پمفلٹس میں سے ایک کی تصویر بھیجی جس میں جس علاقے کو خالی کرنے کے لیے کہا گیا ہے اُس کو سرخ نشان لگایا گیا ہے۔پمفلٹس میں عربی زبان میں لکھا گیا ہے کہ علاقے کے تمام رہائشیوں اور کیمپوں میں رہنے والے مہاجرین سے کہا جاتا ہے کہ اُن کے علاقے سے حزب اللہ فائرنگ کرتی ہے۔ رہائشی شام چار بجے سے قبل اپنے گھروں کو چھوڑ کر خیام کے شمال میں چلے جائیں اور اُس وقت تک واپس نہ آئیں جب تک اس علاقے میں جنگ ختم نہیں ہو جاتی۔

اسرائیلی فوج سے اس حوالے سے پوچھا گیا کہ تو فوج کی ترجمان نے جواب دیا کہ پمفلٹس ڈرون کے ذریعے اس علاقے میں گرائے گئے جہاں سے حزب اللہ حملے کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی فوج کے 769 بریگیڈ نے کی، اور اس کو جنوبی کمانڈ کی منظوری حاصل نہیں تھی۔ اس حوالے سے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔