مقبوضہ بیت المقدس۔4دسمبر (اے پی پی):اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شمال مغربی شہر قلقیلیہ میں 2فلسطینی نوجوانوں کو شہید اور ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے پیر کو بیان میں بتایا کہ ہمیں فلسطین کی شہری امور کی اتھارٹی نے آگاہ کیا کہ اسرائیلی افواج نے 2فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے ۔ قلقیلیہ کے ناظم الامور …
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 2فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا

مزید خبریں
مقبوضہ بیت المقدس۔4دسمبر (اے پی پی):اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شمال مغربی شہر قلقیلیہ میں 2فلسطینی نوجوانوں کو شہید اور ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے پیر کو بیان میں بتایا کہ ہمیں فلسطین کی شہری امور کی اتھارٹی نے آگاہ کیا کہ اسرائیلی افواج نے 2فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے ۔ قلقیلیہ کے ناظم الامور سام ابو حمدہ نے اسرائیلی فوج کے ملٹر ی آپریشن کے دوران 2 نوجوانوں کی شہادت اور ایک نوجوان کی گرفتاری کی مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والا ایک نوجوان سڑک عبور کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ طرز عمل اسرائیل کے لیے غیر معمولی نہیں ہے، جو فلسطینیوں کے خلاف بغیر کسی وجہ اور منطق کے حملے کرتا ہے۔








