مقبوضہ بیت المقدس۔ 30جولائی (اے پی پی) اسرائیلی کے جنگی طیاروں نے شمالی غزہ میں بمباری کرکے کم سے کم 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوج جنگی طیاروں نے شمالی غزہ پر بمباری کی۔جبالیا کے مقام پر گرائے گئے بموں کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے 2 فلسطینیوں کی لاشوںکو انڈونیشی ہسپتال منتقل کیا گیا …
اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری مزید2 فلسطینی شہید

مزید خبریں
مقبوضہ بیت المقدس۔ 30جولائی (اے پی پی) اسرائیلی کے جنگی طیاروں نے شمالی غزہ میں بمباری کرکے کم سے کم 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوج جنگی طیاروں نے شمالی غزہ پر بمباری کی۔جبالیا کے مقام پر گرائے گئے بموں کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے 2 فلسطینیوں کی لاشوںکو انڈونیشی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔شہید ہونے والے فلسطینیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ 30 مارچ کے بعد اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں اب تک 162 فلسطینی شہید اور 17 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔








