غزہ ۔23اکتوبر (اے پی پی):اسرائیلی فوج نے غزہ پر تازہ حملوں کے دوران مزید 70 فلسطینیوں کو شہید کردیا ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق کہ حماس حکام نے کہا کہ شمالی غزہ میں اتوار کی رات کو اسرائیلی فوج کے حملوں میں 60 افراد شہید ہوگئے ۔ میڈیا آفس نےبیان میں کہا کہ پیر کی صبح اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے نئے حملوں میں 10 افراد …
اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے ، 70 فلسطینی شہید

مزید خبریں
غزہ ۔23اکتوبر (اے پی پی):اسرائیلی فوج نے غزہ پر تازہ حملوں کے دوران مزید 70 فلسطینیوں کو شہید کردیا ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق کہ حماس حکام نے کہا کہ شمالی غزہ میں اتوار کی رات کو اسرائیلی فوج کے حملوں میں 60 افراد شہید ہوگئے ۔
میڈیا آفس نےبیان میں کہا کہ پیر کی صبح اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے نئے حملوں میں 10 افراد شہید ہو گئے جس کے بعد اتوار کی رات سے اب تک شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد70 ہو گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ انہوں نے 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 320 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔








