غزہ ۔21دسمبر (اے پی پی):اسرائیلی فورسز نے غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر حملہ کر کے ایک ہی خاندان کے 10 افراد کو شہید کر دیا ۔ العربیہ اردو کے مطابق غزہ میں شہری دفاع کے ادارے نے تصدیق کی کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے جبالیہ و دیگر علاقوں میں بمباری کی جس سے ایک ہی خاندا ن کے 7 بچوں سمیت 10 افراد شہید ہو گئے ۔ …
اسرائیلی فورسز کا غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر حملہ،ایک ہی خاندان کے 10 افراد شہید
غزہ ۔21دسمبر (اے پی پی):اسرائیلی فورسز نے غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر حملہ کر کے ایک ہی خاندان کے 10 افراد کو شہید کر دیا ۔
العربیہ اردو کے مطابق غزہ میں شہری دفاع کے ادارے نے تصدیق کی کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے جبالیہ و دیگر علاقوں میں بمباری کی جس سے ایک ہی خاندا ن کے 7 بچوں سمیت 10 افراد شہید ہو گئے ۔
غزہ کی شہری دفاع کی علاقے میں کام کرنے والی ٹیم کے ترجمان محمد باسل کے مطابق اسرائیلی فوج کی بمباری کا ہدف ایک گھر کو بنایا گیا، جہاں سات بچوں سمیت دس افراد شہید ہو گئے، سات بچوں میں سے سب سے بڑی عمر کا بچہ 6 سال کا تھا، ترجمان کے مطابق اسرائیلی بمباری سے 15 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔









