وزیراعظم نے سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کو پمز واقعہ کی دودن میں انکوائری رپورٹ، 7یوم میں تفصیلی رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے، وفاقی وزیرقانون کاقومی اسمبلی میں اظہارخیال

وزیراعظم نے سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کو پمز واقعہ کی دودن میں انکوائری رپورٹ، 7یوم میں تفصیلی رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے، وفاقی وزیرقانون کاقومی اسمبلی میں اظہارخیال

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہاہے کہ پمز میں ہونے والاسانحہ اندوہناک ہے،مستقبل میں اس طرح کے حادثات سے بچنے کیلئے ٹھوس تجاویز اورسفارشات آنی چاہییں۔جمعہ کوقومی اسمبلی میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں پیش آنے والے سانحہ پربحث کے آغازپرانہوں نے ایوان کوبتایا کہ پمزمیں پیش آنے والاحادثہ تکلیف دہ ہے جس پرپوری قوم رنجیدہ ہے۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ حادثات اچانک رونما ہوتے ہیں جوہوا وہ درست نہیں ہے ، حادثہ کے عوامل اوروجوہات جاننے کیلئے وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کمیٹی بنائی، اسی روز ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جو دوگھنٹے جاری رہا اس اجلاس میں اسلام آباد اورہسپتال انتظامیہ کے سینئر حکام شریک تھے ، وزیراعظم نے سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کودودن میں انکوائری رپورٹ دینے کی ہدایت کی جس کی عبوری رپورٹ آج شام تک آجائیں گی

،انہیں تفصیلی رپورٹ 7یوم میں دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، سابق سیکرٹری داخلہ شاہدخان ماضی میں بھی اس طرح کی تحقیقات کرچکے ہیں۔ وزیرقانون نے کہاکہ پمز ہسپتال کے امورمیں بہتری کیلئے اظہرکیانی کی قیادت میں چاررکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جو پمز ہسپتال کوبہتربنانے کے بارے میں رپورٹ پیش کریں گے۔

وزیرقانون نے کہاکہ سینیٹ میں بھی اس ایشوپرگفتگو ہورہی ہے اور وزیرصحت سینیٹ میں موجودہے ۔اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ یہ اندوہناک سانحہ تھا،ہم متاثرین کی فیملیزکے احساسات سمجھتے ہیں،اسلئے دونوں ایوانوں میں واقعہ کے حوالہ سے سیاسی بیانیہ کی بجائے اصلاح اورآئندہ کے حوالہ سے ٹھوس تجاویز سامنے آنا چاہئے۔

مزید خبریں