اقوام متحدہ ۔ 18 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے عائد کی گئی نئی درآمدی پابندیاں 15لاکھ سے زیادہ آبادی والے علاقے غزہ کی پہلے سے دگرگوں صورتحال کو خوفناک حد تک خراب کر دیں گی۔اسرائیل نے تقریباً ایک عشرے سے غزہ کی ناکا بندی کر رکھی ہے۔مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لئے اقوام متحدہ کے کوارڈینیٹر جیمی میک گولڈ رک جو مشرق …
اسرائیلی نئی درآمدی پابندیاںغزہ کی پہلے سے دگرگوں صورتحال کو خوفناک حد تک خراب کر دیں گی،اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 18 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے عائد کی گئی نئی درآمدی پابندیاں 15لاکھ سے زیادہ آبادی والے علاقے غزہ کی پہلے سے دگرگوں صورتحال کو خوفناک حد تک خراب کر دیں گی۔اسرائیل نے تقریباً ایک عشرے سے غزہ کی ناکا بندی کر رکھی ہے۔مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لئے اقوام متحدہ کے کوارڈینیٹر جیمی میک گولڈ رک جو مشرق وسطیٰ امن عمل کے لئے ڈپٹی سپیشل کوارڈینیٹر بھی ہیں نے غزہ کے دورے کے بعد جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران کئے گئے اسرائیلی اقدامات کے نتیجہ میں غزہ کی صورتحال انتہائی خطرناک ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکام نے اسرائیل کے ساتھ اہم ترین بارڈر کراسنگ کیریم شالوم میں مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں جس پر انہیں بے حد تشویش ہے۔








