اسرائیلی کمانڈوز کا شام میں میزائل تیار کرنے والی تنصیبات پر حملہ

لندن۔13ستمبر (اے پی پی):اسرائیلی کمانڈوز نےاپنی حالیہ کارروائی میں شام کے اندر میزائل تیار کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے ۔ اس بات کا انکشاف بی بی سی سے اپنی رپورٹ میں کیا ہے ۔ رپورٹ میں شام کے سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ پیر کوشام کے شہر مصیاف میں اسرائیلی کمانڈوز کی اس کارروائی میں 18 افراد مارے گئے اور درجنوں زخمی ہوئے …

لندن۔13ستمبر (اے پی پی):اسرائیلی کمانڈوز نےاپنی حالیہ کارروائی میں شام کے اندر میزائل تیار کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے ۔ اس بات کا انکشاف بی بی سی سے اپنی رپورٹ میں کیا ہے ۔ رپورٹ میں شام کے سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ پیر کوشام کے شہر مصیاف میں اسرائیلی کمانڈوز کی اس کارروائی میں 18 افراد مارے گئے اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں ۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیلی سپیشل فورسز نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اپنے ہدف تک پہنچنے کے بعد دھماکہ خیز موادمبینہ طور پر ایران کی تعمیر کردہ تنصیبات کے اندر رکھا اور حساس معلومات کو مٹا دیا۔اس کے علاوہ نیوز سائٹ ایکسیئس کی رپورٹ جس میں تین ذرائع کا حوالہ دیا گیا ہے کے مطابق یہ کارروائی اسرائیلی فضائیہ کے ایلیٹ شالداگ یونٹ نے کی ۔

ایکسیئس کے مطابق اسرائیل نے آپریشن سے پہلے امریکا کو مطلع کر دیا تھا، اور اسےامریکی انتظامیہ کی طرف سے کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا جبکہ اسرائیل کی حکومت نے اس کارروائی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ بی بی سی نے کہا ہے کہ ابھی تک ان رپورٹس کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے چھ سال قبل بھی شام میں اس تنصیب پر حملہ کیا تھا ۔