اسرائیل اور امریکا کے ایران پر حملے ،کل جماعتی حریت کانفرنس نے جموں و کشمیر میں 6مارچ کو پرامن مظاہروں کی کال دے دی

سری نگر۔4مارچ (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران پر حملوں کے خلاف 6مارچ کو پرامن مظاہروں کی کال دی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ نمازجمعہ کے بعد مودی اور نیتن یاہو کے مسلم دشمن ایجنڈے …

سری نگر۔4مارچ (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران پر حملوں کے خلاف 6مارچ کو پرامن مظاہروں کی کال دی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ نمازجمعہ کے بعد مودی اور نیتن یاہو کے مسلم دشمن ایجنڈے اور بی جے پی کی بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں نافذ پابندیوں کے خلاف بھر پور احتجاج کریں۔

ترجمان نے جموں و کشمیر میں میڈیا سنسرشپ کی مذمت کی اور پریس کی آزادی اور جمہوری حقوق پر زور دیا۔انہوں نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت اور مقبوضہ علاقے میں جارحانہ اقدامات پر دنیا کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اسے ’’ریاستی دہشت گردی‘‘ قرار دیا۔انہوں نے مقبوضہ علاقے میں نافذ کرفیو جیسی پابندیوں، پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال اور انٹرنیٹ کی بندش کی مذمت کی ۔

ترجمان نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کا محاسبہ کریں۔