اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور کا آغاز 23 جون سے واشنگٹن میں ہوگا،امریکا

امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 23 تا 25 جون تک واشنگٹن میں ہوگا۔العربیہ اردو کے مطابق یہ اعلان امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور لبنانی صدر جوزف عون کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے بعد کیا گیا ہے

واشنگٹن ۔20جون (اے پی پی):امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 23 تا 25 جون تک واشنگٹن میں ہوگا۔العربیہ اردو کے مطابق یہ اعلان امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور لبنانی صدر جوزف عون کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے بعد کیا گیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے بیان میں کہا کہ مارکو روبیو نے حزب اللہ کے اسلحہ کی دستبرداری کی ضرورت پر ایک مرتبہ پھر زور دیا اور ایک ایسی مکمل خودمختار لبنانی ریاست کے قیام کے لیے لبنانی حکومت کی کوششوں کے لیے امریکی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا جو اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ امن سے رہے۔دوسری جانب لبنانی صدر نے امریکی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا کہ جامع جنگ بندی، اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی پیش رفت کے لیے ایک بنیادی ستون ہے۔ یہ مذاکرات اگلے ہفتے واشنگٹن میں دوبارہ شروع ہو رہے ہیں۔صدارتی بیان کے مطابق لبنانی صدر جوزف عون نے اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک جامع جنگ بندی کو لبنان اگلے ہفتے واشنگٹن میں ہونے والے لبنانی-امریکی-اسرائیلی مذاکرات کی پیش رفت کے لیے ایک بنیادی ستون سمجھتا ہے۔