تل ابیب۔24دسمبر (اے پی پی):اسرائیلی وزیر دفاع اسرائيل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی کے تمام حصوں سے کبھی دست بردار نہیں ہو گا اور شام میں اپنی موجود ہ پوزیشنوں سے بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز مغربی کنارے میں 1200 رہائشی یونٹس کی تعمیر کی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی کے …
اسرائیل غزہ کی پٹی کے تمام حصوں سے کبھی دست بردار نہیں ہو گا ، وزیر دفاع اسرائیل کاٹز

مزید خبریں
تل ابیب۔24دسمبر (اے پی پی):اسرائیلی وزیر دفاع اسرائيل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی کے تمام حصوں سے کبھی دست بردار نہیں ہو گا اور شام میں اپنی موجود ہ پوزیشنوں سے بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز مغربی کنارے میں 1200 رہائشی یونٹس کی تعمیر کی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی کے تمام علاقوں سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم مناسب وقت اور موزوں حالات میں شمالی غزہ کی پٹی میں آباد کاروں کی چوکیاں قائم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت عملی طور پر خود مختاری کے مرحلے میں ہیں اور یہ اس طاقت کا نتیجہ ہے جو اسرائیل نے 7 اکتوبر کے بعد دکھائی ہے، جس نے ایسے مواقع پیدا کئے ہیں جو طویل عرصے سے میسر نہیں تھے۔ شام کے بارے میں بات کرتے ہوئےاسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم شام سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم شام کے اندر جبل الشیخ کی چوٹی اور بفر زون میں موجود ہیں۔ گزشتہ سال 8 دسمبر کو شامی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اسرائیل نے 1974 کے جنگ بندی معاہدے سے دست برداری اختیار کر لی ہے۔ اس کی افواج گزشتہ مہینوں کے دوران غیر فوجی علاقے میں داخل ہو چکی ہیں۔
اس کے علاوہ اسرائیل نے جنوبی شام میں بفر زون سے آگے فوجی دستے اور ساز و سامان بھی تعینات کر رکھا ہے، جس میں جبل الشیخ کاسٹریٹجک مانیٹرنگ پوائنٹ بھی شامل ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ دمشق سے جبل الشیخ تک ایک غیر فوجی علاقہ بنانا چاہتے ہیں، جسے شام کی جانب سے مسترد کر دیا گیا ہے۔








