اسرائیل مغربی کنارے میں اراضی کے اندراج کی منظوری کا فیصلہ واپس لے،یورپی یونین کا مطالبہ

برسلز۔17فروری (اے پی پی):یورپی یونین نے ایک نئی کشیدگی کے خلاف خبردار کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں اراضی کے اندراج کی منظوری کا فیصلہ واپس لے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ مطالبہ یورپی یونین کے ترجمان برائے خارجہ امور انور العنونی نے گزشتہ روز کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی کنٹرول میں اضافے کے لیے کیے گئے حالیہ اقدامات …

برسلز۔17فروری (اے پی پی):یورپی یونین نے ایک نئی کشیدگی کے خلاف خبردار کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں اراضی کے اندراج کی منظوری کا فیصلہ واپس لے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ مطالبہ یورپی یونین کے ترجمان برائے خارجہ امور انور العنونی نے گزشتہ روز کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی کنٹرول میں اضافے کے لیے کیے گئے حالیہ اقدامات کے بعد یہ کشیدگی میں ایک نیا اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ الحاق بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہے۔ ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یہ فیصلہ واپس لے۔