اسرائیل نے امدادی سامان سے لدے 3000 ٹرک غزہ داخلے سے روک دیئے

مقبوضہ بیت المقدس۔ 30جولائی (اے پی پی) اسرائیل نے امدادی سامان سے لدے 3000 ٹرک غزہ میںداخلے سے روک دیئے۔ بین الاقوامی زرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے سرگرم پپیلز کمیٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 19 روز کے دوران اسرائیلی حکام نے غرب اردن سے سامان سے لدے …

مقبوضہ بیت المقدس۔ 30جولائی (اے پی پی) اسرائیل نے امدادی سامان سے لدے 3000 ٹرک غزہ میںداخلے سے روک دیئے۔ بین الاقوامی زرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے سرگرم پپیلز کمیٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 19 روز کے دوران اسرائیلی حکام نے غرب اردن سے سامان سے لدے 3000 ٹرکوں کو غزہ میںداخل ہونے سے روک دیا ہے۔عوامی کمیٹی برائے انسداد معاشی ناکہ بندی غزہ کے چیئرمین جمال الخضری نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے باوجود کرم ابو سالم گذرگاہ کو مکمل طور پر تجارتی آمدورفت کے لیے کھولا نہیں گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے غزہ کی پٹی کو اسکول کی کتب، اسٹیشنری، خام صنعی مواد، تعمیراتی مواد، ملبوسات، ریشم، لکڑی، فرنیچر، گھروں کا سامان اور دیگر ضروری اشیاءکی ترسیل بند کر رکھی ہے۔

مزید خبریں