اسرائیل کے ساتھ ایک نئے سکیورٹی معاہدے پر کام کررہے ہیں،امریکہ تعاون کرے،شام

واشنگٹن ۔10نومبر (اے پی پی):شام کے صدر احمد الشرع نے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے قبل اعلان کیا کہ ان کی حکومت اسرائیل کے ساتھ ایک نئے سکیورٹی معاہدے پر کام کر رہی ہے۔العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ دمشق کا اسرائیل سے مطالبہ ہے کہ وہ 8 دسمبر سے پہلے کی سرحدوں پر واپس جائے۔ صدر الشرع نے یہ بات واشنگٹن میں امریکی شامی …

واشنگٹن ۔10نومبر (اے پی پی):شام کے صدر احمد الشرع نے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے قبل اعلان کیا کہ ان کی حکومت اسرائیل کے ساتھ ایک نئے سکیورٹی معاہدے پر کام کر رہی ہے۔العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ دمشق کا اسرائیل سے مطالبہ ہے کہ وہ 8 دسمبر سے پہلے کی سرحدوں پر واپس جائے۔

صدر الشرع نے یہ بات واشنگٹن میں امریکی شامی تنظیموں کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس سے قبل وہ وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کے ہمراہ شام کی کمیونٹی سے ملاقات کے لیے امریکی دارالحکومت پہنچے تھے۔

الشرع نے کہا کہ ان کی حکومت جنوبی محاذ کو مستحکم کرنے کے لیے سرگرم ہے تاکہ تعمیرِ نو کے اگلے مرحلے کی تیاری کی جا سکے۔صدر الشرع نے مزید بتایا کہ شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کا عمل اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ دو دنوں میں صدر ٹرمپ اور امریکی قانون سازوں سے ملاقات کے بعد اس حوالے سے واضح پیش رفت سامنے آئے گی۔

مزید خبریں