برلن ۔17دسمبر (اے پی پی):جرمنی نےاسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گولان سے جڑے علاقے میں یہودی آبادکاری دوگنا کرنے لیے یہودی بستیوں کی تعمیر کا منصوبہ ختم کرے۔ العربیہ کے مطابق جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان کرسچین ویگنر نے کہا اسرائیل کا گولان پر یہودی بستیوں کی توسیع کا منصوبہ مکمل اور واضح طور پر بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، شامی علاقے پر اسرائیل کا قبضہ …
اسرائیل گولان کی پہاڑیوں پر یہودی بستیوں کی توسیع کا منصوبہ ترک کرے، جرمنی

مزید خبریں
برلن ۔17دسمبر (اے پی پی):جرمنی نےاسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گولان سے جڑے علاقے میں یہودی آبادکاری دوگنا کرنے لیے یہودی بستیوں کی تعمیر کا منصوبہ ختم کرے۔
العربیہ کے مطابق جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان کرسچین ویگنر نے کہا اسرائیل کا گولان پر یہودی بستیوں کی توسیع کا منصوبہ مکمل اور واضح طور پر بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، شامی علاقے پر اسرائیل کا قبضہ اسے ناجائز قابض قوت بناتا ہے، اس لیے جرمنی اپنے اتحادی اسرائیل سے کہتا ہے کہ وہ اپنے اس منصوبے کو ختم کرے۔








