اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):فاطمہ ولا ڈھوک اعوان سے تعلق رکھنے والے وفد نے رومن کیتھولک کرسچن سوسائٹی کے صدر سرفراز فرانسس کی قیادت میں اقلیتی رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارا سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے سوسائٹی میں پانی کی شدید قلت اور شہریوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ علاقے میں طویل عرصے سے پینے کے صاف پانی کی دستیابی …
اسفن یار بھنڈارا سے فاطمہ ولا ڈھوک اعوان کے وفد کی ملاقات، پانی کے شدید بحران پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):فاطمہ ولا ڈھوک اعوان سے تعلق رکھنے والے وفد نے رومن کیتھولک کرسچن سوسائٹی کے صدر سرفراز فرانسس کی قیادت میں اقلیتی رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارا سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے سوسائٹی میں پانی کی شدید قلت اور شہریوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔
وفد کا کہنا تھا کہ علاقے میں طویل عرصے سے پینے کے صاف پانی کی دستیابی ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے جس کے باعث مکینوں کو روزمرہ زندگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اس موقع پر اسفن یار بھنڈارا نے وفد کے مسائل بغور سنے اور پانی کے بحران کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلے کے پائیدار حل کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ سوسائٹی کے رہائشیوں کو جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔








