ریاض۔8نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں آج چھٹے اسلامک سالیڈیرٹی گیمز کے فٹسال ایونٹ میں گروپ بی کا اہم اور فیصلہ کن میچ مراکش اور افغانستان کی قومی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ گروپ مرحلے کا تیسرا اور آخری مقابلہ ہے، جس کے نتائج سیمی فائنل کی لائن اپ کو حتمی شکل دیں گے۔ ٹورنامنٹ میں اب تک شاندار کارکردگی دکھانے والی مراکش کی ٹیم …
اسلامک سالڈیرٹی گیمز :مراکش اور افغانستان کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

مزید خبریں
ریاض۔8نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں آج چھٹے اسلامک سالیڈیرٹی گیمز کے فٹسال ایونٹ میں گروپ بی کا اہم اور فیصلہ کن میچ مراکش اور افغانستان کی قومی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ گروپ مرحلے کا تیسرا اور آخری مقابلہ ہے، جس کے نتائج سیمی فائنل کی لائن اپ کو حتمی شکل دیں گے۔ ٹورنامنٹ میں اب تک شاندار کارکردگی دکھانے والی مراکش کی ٹیم کو شائقین کی جانب سے خاصی حمایت حاصل ہے۔
مراکش نے ایونٹ کے آغاز پر ایران کے خلاف دلچسپ مقابلے میں 2-2 سے ڈرا کھیلا تھا جبکہ دوسرے راؤنڈ میں تاجکستان کو 7-1 سے شکست دے کر اپنی سیمی فائنل کی امیدیں روشن کر لی ہیں۔ اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں فٹسال مقابلے گرین ہالز، پرنس فیصل بن فہد اولمپک کمپلیکس، ریاض میں منعقد ہو رہے ہیں۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو دو گروپس میں تقسیم ہیں۔
گروپ اے میں سعودی عرب، ازبکستان، لیبیا، آذربائیجان جبکہ گروپ بی میں مراکش، ایران، تاجکستان، افغانستان شامل ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب فٹسال کو اسلامک سالیڈیرٹی گیمز کا حصہ بنایا گیا ہے، جس کے باعث اس ایڈیشن کی اہمیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ فیفا رینکنگ کے مطابق شریک ٹیموں میں ایران پانچویں، مراکش چھٹے، ازبکستان 19ویں، افغانستان 33ویں، لیبیا 45ویں، تاجکستان 46ویں، سعودی عرب 48ویں، اور آذربائیجان 51ویں نمبر پر ہیں۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کل (9 نومبر) جبکہ فائنل اور تیسرے مقام کا میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔








