اسلامک سالیڈیرٹی گیمز: ازبک باکسر عبد اللہ مدامینوف سیمی فائنل میں پہنچ گئے، نائیجیریا کے رحیم رضوان کو شکست

ریاض۔8نومبر (اے پی پی):سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری اسلامک سالیڈیرٹی گیمز کے باکسنگ مقابلوں میں مردوں کے 65 کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں ازبکستان کے عبد اللہ مدامینوف نے نائیجیریا کے رحیم رضوان اوپیم کو 4-1 کے سپلٹ فیصلے سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ دونوں باکسرز نے تین راؤنڈز میں زبردست مہارت، تیز رفتار حرکت اور تکنیکی حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔ ابتدائی راؤنڈز …

ریاض۔8نومبر (اے پی پی):سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری اسلامک سالیڈیرٹی گیمز کے باکسنگ مقابلوں میں مردوں کے 65 کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں ازبکستان کے عبد اللہ مدامینوف نے نائیجیریا کے رحیم رضوان اوپیم کو 4-1 کے سپلٹ فیصلے سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ دونوں باکسرز نے تین راؤنڈز میں زبردست مہارت، تیز رفتار حرکت اور تکنیکی حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔

ابتدائی راؤنڈز میں رحیم رضوان نے اپنے فاسٹ فٹ ورک اور درست کومبینیشنز سے حریف پر دباؤ ڈالا تاہم مدامینوف نے دوسرے اور تیسرے راؤنڈ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے طاقتور کاؤنٹر پنچز اور موثر باڈی شاٹس کے ذریعے میچ کا پانسہ اپنے حق میں پلٹ دیا۔ اس کامیابی کے ساتھ عبد اللہ مدامینوف سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ دوسری جانب رحیم رضوان اوپیم کی کوارٹر فائنل میں مہم ختم ہو گئی تاہم ان کی تکنیکی مہارت، رفتار اور کھیل کے توازن کو شائقین اور ٹورنامنٹ حکام نے بھرپور انداز میں سراہا۔

 

مزید خبریں