اسلامی ترقیاتی بینک اور ایل ایل ایف پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے 100 ملین ڈالرخرچ کرنے کے معاہدے پر دستخط، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا خیر مقدم

اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی)اسلامی ترقیاتی بینک اور ایل ایل ایف پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے 100 ملین ڈالر (15 ارب50 کروڑ94 لاکھ روپے) خرچ کریں گے۔ اس سلسلہ میں بدھ کو اسلامی ترقیاتی بینک اور ایل ایل ایف کے اعلیٰ سطح کے وفد کے دورے کے دوران معاہدے پر دستخط ہوئے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے معاہدے کا …

اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی)اسلامی ترقیاتی بینک اور ایل ایل ایف پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے 100 ملین ڈالر (15 ارب50 کروڑ94 لاکھ روپے) خرچ کریں گے۔ اس سلسلہ میں بدھ کو اسلامی ترقیاتی بینک اور ایل ایل ایف کے اعلیٰ سطح کے وفد کے دورے کے دوران معاہدے پر دستخط ہوئے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ترقیاتی بینک اور ایل ایل ایف کی پولیو کے خاتمے کے لئے کوششیں قابل تعریف ہیں، ان سے پولیو کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اسلامی ترقیاتی بینک اور ایل ایل ایف کے اعلیٰ سطحی وفد کے دورہ پاکستان کے دوران پولیو کے خاتمے کے لئے 100 ملین ڈالر کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک اور ایل ایل ایف کی پولیو کے خاتمے کی کوششیں قابل تعریف ہیں جن سے پولیو کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک نے اس سے پہلے 12 موبائیل ہسپتال بھی فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملگ گیر پولیو مہم میں 2 دن کے دوران 24.6 ملین بچوں کو پولیو قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ اس موقع پر وفد کے ارکان نے کہا کہ حکومت پاکستان کی پولیو کے خاتمے کے لئے کوششیں قابل ستائش ہیں۔ اعلیٰ سطحی وفد نے اسلام آباد کے مضافات کا دورہ بھی کیا اور جاری پولیو مہم میں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے۔ حالیہ پولیو مہم میں 39.5 ملین بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ سربراہ پولیو پروگرام ڈاکٹر رانا صفدر نے پولیو مہمات اور درپیش چیلنجوں سے آگاہ کیا۔