اسلامی تعاون تنظیم کا سینئر کشمیری رہنماءمحمد یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنانے پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت کی ایک عدالت کی جانب سے سینئر کشمیری رہنماءمحمد یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹریٹ نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں کئی دہائیوں سے پرامن آزادی کی جدوجہد کی قیادت کرنے والے کشمیری رہنمائوں میں سے ایک محمد یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔