زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی جبکہ زر وسیع (ایم ٹو) اور بینکوں کے کھاتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 30 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 11.55 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.6 فیصد کم ہے
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ، زر وسیع (ایم ٹو) اور بینکوں کے کھاتوں میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی جبکہ زر وسیع (ایم ٹو) اور بینکوں کے کھاتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 30 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 11.55 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.6 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 11.62 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک زیر گردش کرنسی میں مجموعی طور پر 3.3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 30 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ایم ٹو کا حجم 45.14 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے 44.31 ٹریلین روپے کے مقابلے میں 1.9 فیصد زیادہ ہے۔ جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک ایم ٹو میں مجموعی طور پر 2.8 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 30 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں بینکوں کے کھاتوں کا حجم 33.53 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے 32.64 ٹریلین روپے کے مقابلے میں 2.7 فیصد زیادہ ہے۔ جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک بینکوں کے کھاتوں میں مجموعی طور پر 2.7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے.







