ڈپٹی ڈائریکٹرپلانٹ پروٹیکشن یاسر عمر نے کہا ہے کہا کہ گاجر بوٹی مختلف زرعی اجناس کی فصلات کیلئے خطرہ بن گئی ہے اگراس کا فوری تدارک نہ کیا گیا تو یہ قومی ترقی کی شرح نمو میں زبر دست کمی کا باعث بنے گی
گاجر بوٹی مختلف زرعی اجناس کی فصلات کیلئے خطرہ ہے،فوری تدارک ضروری ہے،یاسر عمر

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹرپلانٹ پروٹیکشن یاسر عمر نے کہا ہے کہا کہ گاجر بوٹی مختلف زرعی اجناس کی فصلات کیلئے خطرہ بن گئی ہے اگراس کا فوری تدارک نہ کیا گیا تو یہ قومی ترقی کی شرح نمو میں زبر دست کمی کا باعث بنے گی جبکہ گاجر بوٹی سے ملک کی دیہی و شہری آبادی میں الرجی،خارش،دمہ اور چنبل کی بیماریوں میں اضافہ کا بھی خدشہ ہے اسلئے ماہرین اس کے مؤ ثر انسداد کیلئے کوشاں ہیں جس کے تحت آؤٹ ریچ سرگرمیوں میں بھی تیزی لا ئی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ بہترین تنظیم سازی کے ذریعے گاجر بوٹی کے پائیدار و مؤ ثر خاتمے کے حوالے سے ایسا ماڈل بنائیں کہ جس کی دوسرے اضلاع اور دیہاتوں میں مثال دی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ دوسری مقامی جڑی بوٹیوں کے مقابلے میں گاجر بوٹی بھرپور قوت مدافعت کی حامل ہے جوکم وقت میں پروان چڑھتے ہوئے تیزی سے پھیل رہی ہے جس سے جانوروں کے ساتھ ساتھ انسانی صحت کو بھی نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بہت سے کاشتکار لاعلمی میں کھیت میں روٹا ویٹر کے استعمال سے اس کے پودوں اور بیج کو زمین میں دفن کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کھیت میں فصل کے پودوں کی تعداد اور پیداوار نئے مسائل کا شکار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گاجر بوٹی جانوروں کیلئے زہریلے اثرات رکھتی ہے کیونکہ اس میں پائے جانیوالے زہریلے مادے جانوروں کے منہ پر الرجی اور بھوک کو کم کردیتے ہیں جس سے جانوروں کے دودھ اور گوشت کی کوالٹی متاثر ہوتی ہے۔







