پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 349.96 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 79 ہزار 647.63 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس میں 349 پوائنٹس کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 349.96 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 79 ہزار 647.63 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔کاروباری سیشن کے دوران مارکیٹ میں مجموعی طور پر 567 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 289 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 180 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 98 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 513 ملین حصص کا کاروبار ہوا، جن کی مالیت 19.90 ارب روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 4.26 ارب روپے مالیت کے حصص کا لین دین ہوا۔حجم کے لحاظ سے سرفہرست کمپنیوں میں تصدیق انفارمیشن سروسز لمیٹڈ کے 106 ملین، پرویز احمد کنسلٹنسی سروسز لمیٹڈ کے 38.23 ملین اور ٹی پی ایل پراپرٹیز لمیٹڈ کے 31.42 ملین حصص کا کاروبار ہوا۔کاروباری سرگرمیوں میں آلٹرن انرجی لمیٹڈ، سکیورٹی انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ اور پرویز احمد کنسلٹنسی سروسز لمیٹڈ نمایاں کمپنیاں رہیں۔







