سائبر سکیورٹی کا تحفظ، نیشنل سرٹ کا ’’پی آئی ایس ایف ایسوسی ایٹ‘‘ آن لائن کورس متعارف

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ملک میں سائبر سکیورٹی گورننس، تعمیل اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی پائیداری کو مضبوط بنانے کے لیے’’سرٹیفائیڈ PISF ایسوسی ایٹ‘‘ (NCPISFA) آن لائن سرٹیفیکیشن کورس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ملک میں سائبر سکیورٹی گورننس، تعمیل اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی پائیداری کو مضبوط بنانے کے لیے’’سرٹیفائیڈ PISF ایسوسی ایٹ‘‘ (NCPISFA) آن لائن سرٹیفیکیشن کورس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ترجمان نیشنل سرٹ کے مطابق یہ کورس پاکستان انفارمیشن سکیورٹی فریم ورک (PISF 2025) اور بنیادی سکیورٹی کنٹرولز کی آگاہی فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد پالیسی سے عملدرآمد تک کے عمل کو یقینی بنانا ہے۔ اس آن لائن پروگرام میں وفاقی و صوبائی وزارتی شعبہ جات، خود مختار اداروں، کارپوریٹ سیکٹر اور حساس ڈیجیٹل انفراسٹرکچر سے منسلک ماہرین کو بنیادی معلومات اور تربیتی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد تمام متعلقہ اداروں کے لیے یکساں سکیورٹی معیار قائم کرنا اور تنظیمی سطح پر سائبر خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ اس سرٹیفیکیشن کے ذریعے قومی سطح پر ایک محفوظ ڈیجیٹل پاکستان کے قیام میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں