چین نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے جس کے لیے عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے
موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، چین

مزید خبریں
انقرہ۔11نومبر (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے جس کے لیے عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے اور چین کے نائب صدر ہان زنگ نے گزشتہ روز ترکیہ میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (COP31) میں فریقین کی اکتیسویں کانفرنس کے سربراہی اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ چین کے نائب صدر نے کہا کہ گزشتہ سال صدر شی جن پھنگ نے 2035 تک چین کی فعال قومی خدمات کے اہداف کا اعلان کیا جس سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے چین کے پختہ عزم اور بھرپور کوششوں کا مظاہرہ ہوا ۔ اس سال چین نے نئے اہداف پیش کئے ہیں، جن میں 2030 تک نان فوسل فیول کے ذرائع سے بجلی کی پیداوار کا 50 فیصد جبکہ بجلی کا حتمی توانائی کی کھپت میں تناسب 35 فیصد تک پہنچنا شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین عالمی موسمیاتی انتظام کے لیے قابل قدر استحکام اور یقین فراہم کرتا رہے گا۔ چین کے نائب صدر نے کہا کہ اس وقت دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے جس کے لیے عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ چین توقع کرتا ہے کہ کوپ31 سیکرٹری جنرل کی قیادت میں نئی پیش رفت اور اتفاق رائے حاصل کرے گا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا کہ چین کثیرالجہتی کا ایک اہم ستون اور اقوام متحدہ کا کلیدی حامی ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے چین کے حقیقی اقدامات ہمیشہ اس کے وعدوں سے کہیں زیادہ رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اقدامات چین کے تعاون اور حمایت پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ مزید قریبی تعاون کے منتظر ہیں تاکہ کوپ31 سے دنیا کو ایک مثبت پیغام ملے اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے بہتر طریقے سے نمٹا جاسکے۔







