پاکستان کونسل آف آرکیٹیکٹس اینڈ ٹاؤن پلانرز نے اپنے روزمرہ کے تمام سرکاری اور انتظامی امور کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے ’’ای آفس‘‘ سسٹم پر باقاعدہ کام شروع کردیا ہے
پاکستان کونسل آف آرکیٹیکٹس اینڈ ٹاؤن پلانرزمکمل طور پر ڈیجیٹل ای آفس کا باقاعدہ آغاز

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):پاکستان کونسل آف آرکیٹیکٹس اینڈ ٹاؤن پلانرز نے اپنے روزمرہ کے تمام سرکاری اور انتظامی امور کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے ’’ای آفس‘‘ سسٹم پر باقاعدہ کام شروع کردیا ہے۔ ترجمان این آئی ٹی بی کے مطابق وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام اور این آئی ٹی بی کے اشتراک سے اٹھائے گئے اس اہم قدم کا بنیادی مقصد کونسل کی سرگرمیوں میں ڈیجیٹل شفافیت، کاغذی کارروائی کا خاتمہ اور ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید فعال اور تیز تر بنانا ہے۔یہ ڈیجیٹل پیش رفت پی سی اے ٹی پی کے چیئرمین اعجاز قادری اور رجسٹرار جہانزیب خان لونی کی بصیرت اور قیادت میں مکمل کی گئی ہے، جس سے نہ صرف سروس ڈیلیوری کی رفتار میں بہتری آئے گی بلکہ ادارے کا ریکارڈ بھی مکمل محفوظ اور فوری رسائی کے قابل ہو جائے گا۔







