سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی، پی ایس ای بی کا تعلیمی اداروں کو ٹریننگ پارٹنرشپ کی دعوت، پری بڈ اجلاس کا انعقاد

پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی)نے ملک میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور ہنر مند کارکنوں کی تیاری کے لیے نیشنل سیمی کنڈکٹر ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ پروگرام فیز-I پر کام تیز کر دیا ہے۔

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی)نے ملک میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور ہنر مند کارکنوں کی تیاری کے لیے نیشنل سیمی کنڈکٹر ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ پروگرام فیز-I پر کام تیز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارتِ آئی ٹی کے زیر اہتمام سروس پرووائڈرز اور تعلیمی اداروں سے سیمی کنڈکٹر اپ سکیلنگ ٹریننگ کے لیے خدمات طلب کر لی گئی ہیں۔ترجمان پی ایس ای بی کے مطابق بدھ کو ایک آن لائن پری بڈ میٹنگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس اجلاس کا بنیادی مقصد بولی میں حصہ لینے کے خواہش مند تعلیمی اداروں کو ٹینڈر کی شرائط اور دیگر تکنیکی لوازمات کے حوالے سے مکمل شفافیت کے ساتھ بریفنگ دینا ہے۔ترجمان کے مطابق اس قومی پروگرام کا مقصد پاکستان میں سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی کے شعبے میں مقامی صلاحیتوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنا ہے۔ تمام متعلقہ ادارے اور تعلیمی مراکز اس پروگرام کے لیے اپنی درخواستیں 23 نومبر 2026 کو سہ پہر 3:00 بجے تک جمع کرا سکتے ہیں۔

مزید خبریں