سائبر سکیورٹی، صرف پاس ورڈ کافی نہیں، وزارتِ آئی ٹی کی شہریوں کو ’ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن‘ فعال کرنے کی ہدایت

وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا صارفین کو آن لائن ہیکنگ اور ڈیٹا چوری کے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کرتے ہوئے تمام اکاؤنٹس پر ’’ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن‘‘ (2FA) فعال کرنے کی ہدایت کی ہے

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا صارفین کو آن لائن ہیکنگ اور ڈیٹا چوری کے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کرتے ہوئے تمام اکاؤنٹس پر ’’ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن‘‘ (2FA) فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزارتِ آئی ٹی کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ آن لائن حفاظت کے لیے صرف ایک پاس ورڈ کافی نہیں ہے، بلکہ ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن سکیورٹی کی ایک اضافی اور مضبوط تہہ فراہم کرتی ہے۔ اس سسٹم کی موجودگی سے اگر ہیکرز کسی کا پاس ورڈ حاصل کرنے میں کامیاب بھی ہو جائیں، تب بھی دوسرے تصدیقی مرحلے (سکیورٹی کوڈ یا او ٹی پی) کے بغیر اکاؤنٹ تک رسائی ممکن نہیں ہو سکے گی۔ترجمان کے مطابق اکاؤنٹس پر یہ حفاظتی فیچر لاگو کرنے میں صرف دو منٹ سے بھی کم وقت لگتا ہے، لہٰذا تمام صارفین اپنے سوشل میڈیا، ای میل اور دیگر تمام ڈیجیٹل اکاؤنٹس کو فوری طور پر محفوظ بنائیں تاکہ سکیورٹی خدشات سے بچا جا سکے۔

مزید خبریں