پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) 27-2026کے تحت روہڑی سے سبی، کوئٹہ اور کوہِ تفتان تک 996 کلومیٹر طویل ایم ایل 3 ریلوے سیکشن کے ٹریک اور متعلقہ انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا اہم منصوبہ شامل کیا گیا ہے
پی ایس ڈی پی 27-2026 میں ایم ایل تھری ریلوے سیکشن کی اپ گریڈیشن کے لیے 278.6 ارب روپے مختص

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) 27-2026کے تحت روہڑی سے سبی، کوئٹہ اور کوہِ تفتان تک 996 کلومیٹر طویل ایم ایل 3 ریلوے سیکشن کے ٹریک اور متعلقہ انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا اہم منصوبہ شامل کیا گیا ہے، جس کی مجموعی لاگت 278.6 ارب روپے ہے۔ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان میں قومی اور علاقائی رابطوں کے فروغ، ریلوے نظام کی بہتری اور مال برداری و مسافر ٹرینوں کی آمدورفت کو زیادہ موثر اور قابلِ اعتماد بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔منصوبے کی تکمیل سے ملک کے ایک اہم تزویراتی اور جغرافیائی اعتبار سے اہم حصے میں سفری سہولیات بہتر بنانے، تجارتی سرگرمیوں کو تقویت دینے اور علاقائی رابطوں کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ یہ منصوبہ یوران پاکستان کے توانائی و انفراسٹرکچر کے بنیادی ستون سے بھی ہم آہنگ ہے، جس کا مقصد جدید، مضبوط اور پائیدار بنیادی ڈھانچے کے ذریعے جامع معاشی و سماجی ترقی کو فروغ دینا ہے۔







