اسلامی نظریاتی کونسل کی تشکیل نو کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مذہبی طبقات کی سوچ کو نظریاتی کونسل سے آج تک کوئی رہنمائی نہیں ملی،ادارےکی تشکیل نو کی ضرورت ہے۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ ایسے ادارے پر قومی دولت خرچ کرنے کا جواز میری سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے تجویز دی کہ اس ادارے کی سربراہی جدید تقاضوں سے …

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مذہبی طبقات کی سوچ کو نظریاتی کونسل سے آج تک کوئی رہنمائی نہیں ملی،ادارےکی تشکیل نو کی ضرورت ہے۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ ایسے ادارے پر قومی دولت خرچ کرنے کا جواز میری سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے تجویز دی کہ اس ادارے کی سربراہی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ انتہائی جید لوگوں کو سنبھالنی چاہیے۔