اسلام آباد،الیکشن کمیشن کا ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کروانے کے لئے ہدایت نامہ جاری

143
Election Commission
Election Commission

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کروانے کے لئے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ ای سی پی کی جانب سے جاری ہدایت نامے کے مطابق درخواست دہندہ متعلقہ انتخابی حلقے کا ووٹر ہونا ضروری ہے،اعتراضات سیکرٹری الیکشن کمیشن کے نام ہوں گے اور ان پر درخواست گزار کے دستخط ہونا لازمی ہیں،اعتراضات درخواست گزار خود یا تحریری طور پر جمع کروا سکتے ہیں۔

ہدایت نامہ کے مطابق کوریئر سروسز، فیکس یا ای میل کے ذریعے بھیجے گئے اعتراض قابل قبول نہیں ہوگا،درخواست اعتراضات کی 8 عدد کاپیاں بمعہ نقشہ جات بھجوائی جا سکتی ہیں۔ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ درخواستوں پر ضلع کے تمام موجودہ انتظامی اور ریونیو یونٹ واضح طور پر ہونے چاہئیں،تجویز شدہ حلقہ جات کی آبادی کے اعداد وشمار ہونا ضروری ہیں۔

اعتراضات دفتری اوقات میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں جمع کرائے جاسکتے ہیں جن کی آخری تاریخ 27 اکتوبر ہے۔حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو کی جائے گی۔