چین کا فلسطین اور اسرائیل سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ

بیجنگ۔9اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب جانگ جون نے فلسطین اور اسرائیل سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب جانگ جون نے فلسطین اور اسرائیل پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام فریقین کی ذمہ داری ہے …

بیجنگ۔9اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب جانگ جون نے فلسطین اور اسرائیل سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب جانگ جون نے فلسطین اور اسرائیل پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکیں ۔

انہوں نے کہا کہ تمام فریقین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی قوانین کا احترام کریں اور شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملوں اور تباہی سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اور متعلقہ فریقین کو چاہیے کہ وہ بحران کے خاتمے اور دو ریاستی حل کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔