اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):پاور ڈویژن نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی بارے 23 ستمبر تک کی رپورٹ جاری کر دی، مجموعی طور پر 51 گرڈ اور 588 فیڈرز متاثر ہوئے، 373 فیڈر مکمل اور 208کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔منگل کو جاری رپورٹ کے مطابق فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں 28 گرڈ اور 81 فیڈرز متاثر ہوئے، متاثرہ فیڈرز میں 63 مکمل اور 18 …
اسلام آباد،پاور ڈویژن کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی بارے 23 ستمبر تک کی رپورٹ جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):پاور ڈویژن نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی بارے 23 ستمبر تک کی رپورٹ جاری کر دی، مجموعی طور پر 51 گرڈ اور 588 فیڈرز متاثر ہوئے، 373 فیڈر مکمل اور 208کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔منگل کو جاری رپورٹ کے مطابق فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں 28 گرڈ اور 81 فیڈرز متاثر ہوئے، متاثرہ فیڈرز میں 63 مکمل اور 18 کو جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے، فیسکو کے 5066 متاثرہ صارفین کےلئے بجلی کی بحالی کا کام تقریباََ 24 ستمبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے۔
لیسکو کے 67 متاثرہ فیڈرز میں سے 66 مکمل اور 1 کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے، لیسکو کے 441 متاثرہ صارفین کےلئے بجلی کی بحالی کا کام تقریباََ 24 ستمبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے، لیسکو کے زیرِ انتظام علاقے لاہور, ننکانہ, شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔ اسی طرح میپکو کے 181 متاثرہ فیڈرز میں سے 33 مکمل اور 141 جزوی طور پر بحال کر دیئے گئے ہیں، میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں پانی اترتے ہی متاثرہ فیڈرز کی مکمل بحالی کا کام شروع ہو جائے گا۔
گیپکوکے کے 11 گرڈز اور 103فیڈرزمتاثر ہوئے ، متاثرہ فیڈرز میں سے 102 فیڈرز مکمل اور 1 جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے، گیپکو کے 22 متاثرہ صارفین کےلئے بجلی بحالی کا کام سیلاب کا پانی اترنے پر مکمل کر لیا جائے گا۔ پیسکو کے 88 فیڈرز مکمل اور 3 جزوی طور پر بحال کردئیے گئے ہیں، پیسکو کے زیرِ انتظام علاقے سوات، صوابی اور ڈی آئی خان میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔
ٹیسکو کے علاقے شمالی وزیرستان اور خیبر کے 18 متاثرہ فیڈرز مکمل طور پر بحال کر دیے گئے ہیں۔ مزید برآں ہیزیکو کے زیرِ انتظام علاقے مانسہرہ کے 3 متاثرہ فیڈر مکمل طور پر بحال جبکہ سیپکو کے زیرِ انتظام علاقے کے 44 متاثرہ فیڈرز کو عارضی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔








