اسلام آباد، بہارہ کہو ہائوسنگ سکیم میں 2073 پلاٹوں کے لئے ممبران کو آفر لیٹر جاری

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی نے بہارہ کہو ہائوسنگ سکیم میں 2073 پلاٹوں کے لئے ممبران کو آفر لیٹر جاری کردیئے، سکیم میں مجموعی طور پلاٹوں کی تعداد 3268 ہے۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق بی پی ایس 20سے 22 کے افسران کیلئے کیٹگری ون میں پلاٹ رکھے گئے ہیں جبکہ کیٹگری پانچ میں بی پی ایس ایک …

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی نے بہارہ کہو ہائوسنگ سکیم میں 2073 پلاٹوں کے لئے ممبران کو آفر لیٹر جاری کردیئے، سکیم میں مجموعی طور پلاٹوں کی تعداد 3268 ہے۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق بی پی ایس 20سے 22 کے افسران کیلئے کیٹگری ون میں پلاٹ رکھے گئے ہیں جبکہ کیٹگری پانچ میں بی پی ایس ایک سے دس کے ملازمین کیلئے پلاٹ مختص رکھے گئے ہیں۔ بی پی ایس 18سے 19کے افسران کیلئے کیٹگری ٹو میں پلاٹ رکھے گئے ہیں، اسی طرح بہارہ کہو ہائوسنگ سکیم تھری میں بی پی ایس 16اور 17 کیلئے پلاٹ رکھے گئے ہیں۔ کیٹگری فور میں بی پی ایس 11اور 15کے ملازمین کیلئے پلاٹ رکھے گئے ہیں۔