اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپس پر فروخت کی جانے والی پٹرولیم مصنوعات کے معیار اورمقدار کا جائزہ لینے کےلئے کارروائی کے دوران 4نوزلز سربمہرکردیں۔ جمعرات کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر انتظامیہ نے شہر بھر کے مختلف پٹرول پمپس کی چیکنگ کا آغاز کردیا ہے …
اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ کی مختلف علاقوں میں پٹرول پمپس کی چیکنگ،4نوزلز سربمہر

مزید خبریں
اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپس پر فروخت کی جانے والی پٹرولیم مصنوعات کے معیار اورمقدار کا جائزہ لینے کےلئے کارروائی کے دوران 4نوزلز سربمہرکردیں۔
جمعرات کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر انتظامیہ نے شہر بھر کے مختلف پٹرول پمپس کی چیکنگ کا آغاز کردیا ہے ۔اس حوالے سے جمعرات کو چیکنگ کے دوران مختلف پٹرول پمپس کی نوزلز کو چیک کیا گیا اس دوران 4خراب نوزلز کو سیل کردیا گیا ۔
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عوامی شکایات پراس مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر شہر بھر کے پٹرول پمپس کی چیکنگ کی جائے گی۔








