"رواں سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں چین کے بڑے صنعتی اداروں کے منافع میں 18.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو صنعتی شعبے کی مضبوط کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔”
چین میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کے منافع میں 18.8 فیصد اضافہ

مزید خبریں
بیجنگ۔28جون (اے پی پی):رواں سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں چین میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کے منافع میں 18.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سی جی ٹی این کے مطابق چین کے قومی ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ رواں سال جنوری سے مئی تک چین میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کا کل منافع 3.14396 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا جو سال بہ سال 18.8فیصد کا اضافہ ہے۔سرکاری ملکیتی اداروں کا کل منافع 1.04866 ٹریلین یوآن رہا ، جو سال بہ سال 19.6 فیصد کا اضافہ ہے۔شیئر ہولڈنگ کمپنیوں کا مجموعی منافع 2.43481 ٹریلین یوآن رہا ،جو سال بہ سال 24.1 فیصد کا اضافہ ہے۔ دیگر ممالک اور چین کے ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے سرمایہ کار اداروں کا مجموعی منافع 695.72بلین یوآن رہا، جس میں 4.2 فیصد اضافہ ہوا۔ملک کے نجی شعبے کے اداروں کا مجموعی منافع 772.65بلین یوآن رہا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.7 فیصد زیادہ ہے۔







