اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی اور وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ،پنجاب، …
اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی اور وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ،پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، بالائی سندھ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ کالام،مالم جبہ،چترال اوردیر میں برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخواہ دیر بالا 86 ، دیر لوئر 59 ، مالم جبہ 75 ، سیدو شریف 61 ، کالام 57 ، تحت بائی 49 ، پٹن 48 ، چترال 45 ، چیراٹ 44 ، بالاکوٹ 43 ، پشاور 42 ، دروش 35 ، کاکول ، میر کھانی ، پاراچنار 25 ، بنوں 19 ، ڈیرہ اسماعیل خان 7 ، کشمیر، گڑھی دوپٹہ 35 ، مظفرآباد27 ، راولاکوٹ 5 ، کوٹلی ایک ، پنجاب، مری 25 ، اٹک 21 ، راولپنڈی 17 ، اسلام آباد زیروپوائنٹ 15 ، سید پور 14 ، ا ئرپورٹ 13 ، بوکرا 11 ، بھکر 5 ، نور پور تھل 4 ، چکوال ، جوہرآباد ، لیہ 3 ، خانیوال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، کوٹ ادو ، ملتان ایک ، بلوچستان، چمن 25 ، کوئٹہ 11 ، سمنگلی 7 ، پشین ، زیارت 10 ، دالبندین 8 ، ژوب 3 ، گلگت بلتستان، استور 17 ، باگروٹ 3 ، گوپس ایک اور سندھ جیکب آباد میںایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کالام 24 ، مالم جبہ 9 ، چترال اور دیر میںایک انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔کم سے کم درجہ حرارت کالام منفی3،مالم جبہ منفی2،دیراورلہہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔







