اسلام آباد انٹر نیشنل یونیورسٹی کے فارغ التحصیل فضلائے کرام کی دستار فضیلت کے موقع پر سالانہ تقریب کاانعقاد

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):اسلام آباد انٹر نیشنل یو نیورسٹی کے فارغ التحصیل فضلائے کرام کی دستار فضیلت کے موقع پر 34 ویں سالانہ تقریب کاانعقاد کیا گیا۔چیئرمین اسلامی نظر یاتی کونسل ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے پروگرام میں خصوصی شرکت فرماتے ہوئے شرکا سے خطاب کیا۔ چیئرمین نے اس پرمسرت موقع پرتمام طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام طلباء ایک انتہائی اہم ذمہ داری …

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):اسلام آباد انٹر نیشنل یو نیورسٹی کے فارغ التحصیل فضلائے کرام کی دستار فضیلت کے موقع پر 34 ویں سالانہ تقریب کاانعقاد کیا گیا۔چیئرمین اسلامی نظر یاتی کونسل ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے پروگرام میں خصوصی شرکت فرماتے ہوئے شرکا سے خطاب کیا۔ چیئرمین نے اس پرمسرت موقع پرتمام طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام طلباء ایک انتہائی اہم ذمہ داری نبھانے جا رہے ہیں ، آپ كے لیے خیر و فلاح اور پیغام امن كا سفیر بننا لازم ہے

، اپنے علم اور مر تبہ کو پیغام امن کے لئے بھر پور استعمال کریں ، مدارس اور نصاب مدارس پر کوئی قدغن نہیں لگا سکتا، کسی بھی قوت نے مدرسے پر نہ پابندی لگائی ہے اور نہ لگانا چاہتی ہے ، تمام مدارس کو اجازت ہے کہ وہ جس بھی بورڈ اور نظم سے الحاق کرنا چاہیں اس سے کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ امن کے پیغام سے ہی تبلیغ دین کا کام لیا جاسکتا ہے نہ کہ دھونس، دھاندلی اور زبر دستی سے، خود نبی اکرم ؐ نے بھی تبلیغ كے لیے امن ومحبت كے پیغام كو چنا اور ہمارے لئے بھی یہی اصل راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی انفرادی و اجتماعی زندگیوں میں اپنے رویوں میں تبدیلی لا نے كی ضرورت ہے ، نرم لہجے اور امن كا پیغام ہی تبلیغ و تلقین كے اصل ذرائع ہیں ، اسلام شدت پسندی سے نہیں پھیلتا ،یہ نكھار ہمیشہ امن كی بات سے ہی آیا اور آئیگا۔چیئرمین کونسل نے اپنے خطاب میں حکومت اور عسکری قیادت کی امن پسند پالیسیوں کو سراہا اور زور دیا کہ ہر لحاظ سے داخلی اور خارجی شدت پسندی کا تدارک ملکی استحکام اور پائیدار امن کی اولین ضرورت ہے۔ علماء کرام اور دینی طبقوں كو یہ باور كرنا ہو گا كہ شرعی تقاضوں اور حضور نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ملک و قوم کی خدمت کی جا سکتی ہے۔

اجتماع میں سابق چیئرمین نیب چوہدری قمر زمان، چیئرمین رحمت للعالمین و خاتم النبین اتھارٹی خورشید احمد ندیم اور سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل ڈاكٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان سمیت ملک بھر سے بڑی تعداد میں علمی شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف پیر ڈاکٹر نوید الحسن شاہ مشہدی نے فرمائی اور منتظمین پرنسپل اسلام آباد انٹرنیشنل یونیورسٹی اور ترجمان اسلام آباد انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر رفاقت جلالی نے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو اعزازی شیلڈ دی۔

مزید خبریں