اسلام آباد اور گردونواح میں بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.80 فٹ تک پہنچ گئی ،راول ڈیم کے سپل ویز اتوار کو صبح 8 بجے کھول دیئے جائیں گے ، انتظامیہ

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد اور گردونواح میں بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ڈیم میں پانی کی سطح 1751.80 فٹ تک پہنچ گئی ۔راول ڈیم کے سپل ویز (کل ) اتوار کو صبح 8 بجے کھول دیئے جائیں گے۔ ترجمان اسلام آباد انتظامیہ نے کہا ہے کہ سپل ویز کھولنے کے عمل کی مانیٹرنگ اسسٹنٹ کمشنر نیلور کریں گی۔ضلعی …

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد اور گردونواح میں بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ڈیم میں پانی کی سطح 1751.80 فٹ تک پہنچ گئی ۔راول ڈیم کے سپل ویز (کل ) اتوار کو صبح 8 بجے کھول دیئے جائیں گے۔

ترجمان اسلام آباد انتظامیہ نے کہا ہے کہ سپل ویز کھولنے کے عمل کی مانیٹرنگ اسسٹنٹ کمشنر نیلور کریں گی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو نشیبی علاقوں کے قریب نہ جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہیں،شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ضلعی کنٹرول روم سے فوری رابطہ کریں۔