اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہلی بعد از حج پرواز کی آمد، 165 حجاج وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہلی بعد از حج پرواز کی آمد، 165 حجاج وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):اسلام آباد ایئرپورٹ پر حجاج کرام کی وطن واپسی کا آغاز ہو گیا ہے اور پہلی بعد از حج پرواز کامیابی کے ساتھ اسلام آباد پہنچ گئی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق پہلی بعد از حج پروازپی کے۔ 742 شام 7 بج کر 15 منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئی۔ اس پرواز کے ذریعے 165 عازمینِ حج وطن واپس پہنچے۔