اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ 23 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ لیگ میں اسلام آباد کی 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ لیگ کے میچز اسلام آباد کی دو مختلف گراﺅنڈز پر …
اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ 23 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ 23 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ لیگ میں اسلام آباد کی 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ لیگ کے میچز اسلام آباد کی دو مختلف گراﺅنڈز پر کھیلے جائیں گے جن میں ٹی اینڈ ٹی گراﺅنڈ اور روور گراﺅنڈ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیگ کے ڈراز کے سلسلہ میں اسلام آباد فٹ بال ایسوسی کے ایشن آفس سیکرٹری محمد اسلم گنڈاپور سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔








