اسلام آباد سمیت بالائی اور وسطی پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی اور وسطی پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران جنوبی پنجاب کے کچھ میدانی علاقوں میں بھی مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، شمال مغربی بلوچستان ،خطہ …

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی اور وسطی پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران جنوبی پنجاب کے کچھ میدانی علاقوں میں بھی مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، شمال مغربی بلوچستان ،خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی جبکہ کالام میں برفباری بھی ریکارڈ کی گئی اور ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم خشک میں رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا، دیربالا 22، دیر لوئر09، کالام 15، چترال 14، مالم جبہ 12، میر کھنی 9، دروش 8، پاراچنار 3، سیدو شریف، پٹن 2، کاکول ایک ، بلوچستان ، پشین 3، زیارت 2، کوئٹہ سٹی 2اورسمنگلی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کالام میںبرفباری 2 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 6،کالام منفی 2،مالم جبہ صفر اور بگروٹ میں ایک ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔