اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم رہے گا ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، سندھ ، بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ …
اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم رہے گا ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، سندھ ، بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہر قصور میں 29 ، راولپنڈی (چکلالہ 22 ، شمس آباد 21) ، اسلام آباد (زیروپوائنٹ15 ، بوکرا 14 ، گولڑہ 03) ، اٹک 10، مری ، نارووال 04 ، جہلم 01 ، سندھ: کراچی ( فیصل بیس 64، صدر42، لانڈھی 40، کیماڑی 38، یونیورسٹی روڈ 28، میٹ کمپلیکس 16، جناح ٹرمینل 15،ناظم آباد09،مسرور04، نارتھ کراچی ٹریس)، ٹھٹھہ 34 ، میرپورخاص 18 ، سکرنڈ 10، حیدرآباد 06، شہید بینظیر آباد 01، خیبرپختونخوا کے علاقے تخت بائی میں 10، پٹن 09، بالائی دیر، میر کھنی 03، دروش ، چراٹ 01، کشمیر راولاکوٹ 05 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔









