اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی)اسلام آباد سمیت ملک بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔اس دوران سندھ میں بھی بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شام / رات خطہ پوٹھوہار سمیت پنجاب، بالائی خیبر …
اسلام آباد سمیت ملک بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے
اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی)اسلام آباد سمیت ملک بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔اس دوران سندھ میں بھی بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شام / رات خطہ پوٹھوہار سمیت پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، اسلام آباد اور کشمیرمیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب ،شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں سیالکوٹ( آئی ر پورٹ 77، سٹی 19) ، نارووال 34، گوجرانوالہ 31، رحیم یار خان 24، گجرات 20، منڈی بہاو?الدی 08،لاہور آئیر پورٹ 04، اٹک 03، خان پور 02 ،ساہیوال 01، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 13، کوٹلی 08، راولاکوٹ 03،سندھ میں چھوڑ 06، روہڑی ، جیکب آباد01، بلوچستان میں بارکھان 04اور خضدار کے مقام پر 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، دالبندین ، دادو44، موہنجوداڑو، تربت 43 ، جیکب ا?باد، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد میں 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔









