اسلام آباد۔یکم جون (اے پی پی) اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران سندھ کے اضلاع میں بھی بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا تاہم …
اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد۔یکم جون (اے پی پی) اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران سندھ کے اضلاع میں بھی بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا تاہم بعد از دوپہر اور شام/رات کے اوقات میں پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران سندھ کے اضلاع میں بھی بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان کے اضلاع میں تیز ہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ِ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں مالم جبہ 24، پشاور( ایئرپورٹ 23، سٹی 08)، دیر 19، بالاکوٹ 17، سیدو شریف 13، تخت بائی 06، کا کول 02، چیراٹ 01، پنجاب میں سیالکوٹ (ایئرپورٹ 26، سٹی 03)، منڈی بہاﺅالدین، گجرات 14، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 18، ایئرپورٹ 15، سیدپور 23 ، گولڑہ 10، بوکرہ11)، راولپنڈی (شمس آباد 13، چکلالہ 07)، جہلم، چکوال 11، حافظ آباد 10، گوجرانوالہ 08، لاہور سٹی 06، نارووال 04، ملتان 02، مری، ڈی جی خان، کوٹ ادو 01، کشمیر میں مظفرآباد 08، بلوچستان میں لسبیلہ 22، گلگت بلتستان میں چلاس میں ایک اور سندھ میں میرپورخاص کے مقام پر 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی، تربت، دادو، رحیم یار خان 44، دالبندین اور شہید بینظیر آبادمیں 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔









