اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سرپرست کی پاکستانی پہلوان محمد عبد الرحمان کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سرپرست حاجی نواب خان نے پاکستانی پہلوان محمد عبد الرحمان کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی ایس گیمز 2025ء میں پاکستان ریسلنگ کی تاریخی کامیابی ہے، اس ایونٹ میں دنیا کے ٹاپ ریسلنگ ممالک رشیا، بیلاروس، آذربائیجان، ازبکستان اور ترکمانستان کے پہلوانوں نے حصہ لیا ہے۔ حاجی نواب خان نے …

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سرپرست حاجی نواب خان نے پاکستانی پہلوان محمد عبد الرحمان کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی آئی ایس گیمز 2025ء میں پاکستان ریسلنگ کی تاریخی کامیابی ہے، اس ایونٹ میں دنیا کے ٹاپ ریسلنگ ممالک رشیا، بیلاروس، آذربائیجان، ازبکستان اور ترکمانستان کے پہلوانوں نے حصہ لیا ہے۔

حاجی نواب خان نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی پہلوان آئندہ بھی بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ واضح رہے کہ محمد عبد الرحمان نے 65 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں شاندار مقابلے کرتے ہوئے بیلاروس اور ترکمانستان کے پہلوانوں کو شکست دے کر پاکستان کے لئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔