اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی نے سبزیوں اور پھلوں کی ریٹ لسٹ جاری کر دی۔ منگل کو مارکیٹ کمیٹی کے ترجمان کے مطابق جناح سپر، سپر اور کوہسار مارکیٹ کیلئے سبزیوں اور پھلوں کی جاری کردہ فہرست میں آلو 32 سے 42 روپے کلو، پیاز 64 سے 74 روپے کلو، ٹماٹر46 سے 57 روپے کلو، ادرک 290 سے 330 روپے کلو، لہسن دیسی …
اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی نے سبزیوں اور پھلوں کی ریٹ لسٹ جاری کردی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی نے سبزیوں اور پھلوں کی ریٹ لسٹ جاری کر دی۔ منگل کو مارکیٹ کمیٹی کے ترجمان کے مطابق جناح سپر، سپر اور کوہسار مارکیٹ کیلئے سبزیوں اور پھلوں کی جاری کردہ فہرست میں آلو 32 سے 42 روپے کلو، پیاز 64 سے 74 روپے کلو، ٹماٹر46 سے 57 روپے کلو، ادرک 290 سے 330 روپے کلو، لہسن دیسی 180 سے 200 روپے کلو، لہسن (چائنہ) 200 سے 225 روپے، لیموں85 سے 102 روپے کلو، بھنڈی43 سے 53 روپے فی کلو، کدو 45 سے 55 روپے کلو، بینگن 44 سے 54 روپے کلو، مٹر185 سے 210 روپے کلو، فراش بین72 سے 99 روپے کلو، ٹینڈا ولایتی 115 سے 130 روپے کلو، ٹینڈا دیسی 84 سے 94 روپے، کھیرا 54 سے 60 روپے کلو، شملہ مرچ 145 سے 165 روپے کلو، سبز مرچ 170 سے 190 روپے کلو، پھول گوبھی 55 سے 66 روپے کلو، بند گوبھی 27 سے 30 روپے کلو، کریلہ 85 سے 100 روپے کلو، سبز توری 88 سے 99 روپے کلو، پالک 24 سے 27 روپے گٹھی، ماڑو 76 سے 92 روپے کلو، مولی 26 سے 32 روپے، اروی 64 سے 79 روپے کلو، گاجر چائنہ 66 سے 77 اور شلجم 45 سے 52 روپے فی کلو، شیور مرغی 160 روپے کلو اور انڈے فی درجن 116 روپے مقرر کئے ہیں۔ اسی طرح پھلوں کی قیمتیں سیب کالا کلو(ایرانی)95 سے 125 روپے فی کلو، سیب گولڈن 70 سے 90 روپے فی کلو، وائٹ سیب 65 سے 75 روپے فی کلو، کیلا پاکستانی 45 سے 62 روپے فی درجن، انگور گولہ 75 سے 95، انگور کالا 130 سے 170، انگور ٹافی 107 سے 138، میٹھا 130 سے 180، مسمی 80 سے100، شکری 84 سے 100 روپے میں فروخت ہوگا۔








