موٹروے پولیس نے غیر قانونی طور پر گندم اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

موٹروے پولیس ایم فائیو نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گندم کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

لاہور۔5جولائی (اے پی پی):موٹروے پولیس ایم فائیو نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گندم کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان سید عمران احمد کے مطابق اطلاع ملنے پر رحیم یار خان کے قریب ایک مشتبہ ٹرک کو روک کر تلاشی لی گئی، جس سے 27 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی گندم برآمد ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گندم کو غیر قانونی طور پر پنجاب سے سندھ منتقل کیا جا رہا تھا۔موٹروے پولیس نے فوری طور پر محکمہ خوراک پنجاب کو اطلاع دی، محکمہ خوراک کے افسران موقع پر پہنچے اور قانونی کارروائی مکمل کی جبکہ ٹرک، برآمد شدہ گندم اور ڈرائیور کو مزید کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا۔ محکمہ خوراک پنجاب نے موٹروے پولیس کی بروقت، موثر اور پیشہ وارانہ کارروائی کو سراہا ہے۔