اسلام آباد میں بارش، ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری جاری

اسلام آبادٹریفک پولیس نےبارش کے دوران احتیاطی تدابیر کے سلسلہ میں ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی۔

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):اسلام آبادٹریفک پولیس نےبارش کے دوران احتیاطی تدابیر کے سلسلہ میں ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی۔

ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے باعث مختلف شاہراوں پر پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک روانی سست ہوسکتی ہے۔شہری سفر کے لئے اضافی وقت کے ساتھ نکلیں۔بارش کے دوران گاڑی و موٹرسائیکل کی رفتار آہستہ رکھیں اور آگے والی گاڑیوں سے فاصلہ رکھیں۔ بارش میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور ہمیشہ اپنی لین میں رہیں۔دوران ڈرائیونگ سائیڈ شیشوں، انڈیکیٹرز اور سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی کریں۔

موٹرسائیکل سوار انتہائی بائیں لین میں چلیں اور ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت و آگاہی کے لئے سڑکوں پر موجود ہیں۔مزید ٹریفک اپ ڈیٹس کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا وٹس ایپ چینل فالو کریں یااسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز اور آئی ٹی پی FM 92.4 سے بھی رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔