اسلام آباد میں دھند، ٹریفک پولیس کی شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):اسلام آباد میں آج صبح شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہو گئی جس کے پیش نظر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے احتیاط کی ہدایت کر دی ۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سفر کرنے والے شہری گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی رفتار آہستہ رکھیں اور ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں۔ترجمان نے کہا کہ دھند کے دوران لاپرواہی حادثات کا سبب …

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):اسلام آباد میں آج صبح شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہو گئی جس کے پیش نظر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے احتیاط کی ہدایت کر دی ۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سفر کرنے والے شہری گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی رفتار آہستہ رکھیں اور ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں۔ترجمان نے کہا کہ دھند کے دوران لاپرواہی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے شہری محتاط انداز میں سفر کریں تاکہ خود بھی محفوظ رہیں اور دیگر شہریوں کو بھی نقصان سے بچایا جا سکے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت اور رہنمائی کے لیے شہر کی اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر موجود ہیں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ممکنہ حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔